Saturday, June 27, 2009

Kenia News

کینیا میں ریکارڈ پناہ گزین کیمپ بن گیا،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کینیا میں قائم کیمپ دنیا کا سب سے بڑا رفیوجی کیمپ بن چکا ہے اور صومالیہ سے روزانہ پانچ سو سے زائد بھوکے افراد اس کیمپ کا رخ کررہے ہیں۔ صومالیہ کے بارڈر کے قریب واقع کینیا کے داداب رفیوجی کیمپ میں اس وقت دو لاکھ اسی ہزار مہاجرین پناہ گزین ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے نے اڑتیس ہزار مہاجرین کی مزید رجسٹریشن کی ہے اور صومالیہ میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے روزانہ ہزاروں افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔ یورپی یونین کے انسانی امداد کے علاقئی افسر کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں سب سے بڑا مسئلہ صاف پانی کی عدم دستیابی ہے جس کی وجہ سے دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں۔کینیا میں جاری نسلی فسادات اور بڑھتی ہوئی بھوک نے ہزاروں افراد کو ان کیمپوں کا رخ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ مئی میں ہونے والی شدت پسندوں کی جھڑپوں میں دو سو پچیس سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ جبکہ دارالحکومت موگا دیشو میں ایک لاکھ ستر ہزار سے زئد افراد بے گھری پر مجبور ہوئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان مہاجرین کے لئے کوئی دیرپا حل تلاش کررہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment